Ik pal bhi nahi chain mayassar Jawad ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
اک پل بھی نہیں چین میسر جواد کو
آتی ہے صدا طوس سے اکثر جواد کو
مارا گیا ہے زہر سے کاظم کے لال کو
رو کر بتاتے ہیں علی اکبر، جواد کو
آتی ہے صدا، غسل و کفن دو غریب کو
پیغام ہواؤں یہ دو جا کر جواد کو
مرتے ہوئے رضا نے یہ رو رو کے کیئے بین
ماریں گے جوانی میں ستمگر جواد کو
سن کر زہر کا، مر ہی نہ جائے میرا پسر
دیں جا کے سہارا ذرا شبر، جواد کو
جیسے کسی بدن میں ہو داخل دوبارہ روح
خوش ایسے رضا ہوگئے پا کر جواد کو
دیکھا پدر کا حال تو بولے تقی امام
دادی سہارا دیجیئے آ کر جواد کو
مہدی سے کوئی بانٹ لے مولا رضا کا غم
غیبت میں رو رہے ہیں وہ یکسر جواد کو
تاثیر یوں یتیم ہوا تھا بن رضا
روتے تھے سر کو پیٹ کے سرور، جواد کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.