Muddat se urta phir raha tha main hawa ke sath
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mughees Hashmi
مدت سے اڑتا پھر رہا تھا میں ہوا کے ساتھ
تقدیر نے ملا دیا مولا رضا کے ساتھ
رخسار رکھ کے روضے کی جالی پہ رو پڑا
جیسے کہ ہم کلام ہوا ہوں خدا کے ساتھ
میں آپ تیرے نور کے رکھوں گا چودہ نام
خالق نے یہی طے کیا تھا مصطفی کے ساتھ
مشہد کو ایک اور نجف کر گئے رضا
اور قم مدینہ ہو گیا ہے فاطمہ کے ساتھ
عرش علا سے خانۂ کعبہ کا ہے جو ربط
مشہد کا ہے وہ رابطہ کرب و بلا کے ساتھ
اے کاش میں بھی جا سکوں مشہد اسی طرح
جیسے سفر میں رہتے ہیں پتے ہوا کے ساتھ
معروف ہٹ رہی ہے سمندر کی موج موج
نعلین کس کی لایا ہے سر پر اٹھا کے ساتھ
زوار ہیں ہمارا تو ملنا ملانا ہے
اچھی نبھے گی خلد میں بھی انبیا کے ساتھ
مشہد، نجف یا قم میں ہو دو گز زمیں نصیب
اکبر کلام پورا کیا اس دعا کے ساتھ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.