Abid ki beriyon ne kohram machaya hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Raja Party
عابدؑ کی بیڑیوں نے کہرام مچایا ہے
صبرُو رضا کا پیکر سجادؑ بتایا ہے
سر ننگے بیبیاں ہیں اور شام کا سفر، بازار کا سفر
بالوں سے بیبیوں نے منہ اپنا چھپایا ہے
بِیمار کے اشکوں نے تاریخ رقم کر دی
طوقِ گراں پہن کر اِسلام بچایا ہے
سجادؑ سے سکینہ ؑ رو رو کے کہہ رہی تھی
قسمت نے بھیا ہم کو بازار دکھایا ہے
آہو فغاں میں لپٹی معصوم صدائوں نے
پردیس میں رو رو کے ہائے عرش ہلایا ہے
زندہ ضمیرؔ والے صابر ؔ جو رو رہے ہیں
لگتا ہے بیڑیوں کا اب سوگ منایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.