Matam karo azadaro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Rehan Abbas
اجڑے محمد کے گھر کا ماتم کرو عزاداروں
کربل کی شام و سحر کا ماتم کرو عزاداروں
ہمشکل احمد تھا ہاے کڑیل جواں علی اکبر
مقتل میں جا کر ہے سویا سینے پہ برچھی کو کھا کر
لیلیٰ کے نور نظر کا ماتم کرو عزاداروں
اجڑے محمد کے گھر کا۔۔۔
گھوڑوں کی ٹاپوں سے جس کی پامال کی لاش ہاے
جس کے جنازے کو مولا چن چن کے گھٹڑی میں لاے
مولا حسن کے پسر کا ماتم کرو عزاداروں
اجڑے محمد کے گھر کا۔۔۔
سوکھا گلا کند خنجر سینے پہ شمر ستمگر
کیسے قیامت کا منظر دیکھیں بھلا کوئی مادر
زہرا کے خونِ جگر کا ماتم کرو عزاداروں
اجڑے محمد کے گھر کا۔۔۔
جانے سے جس کے تھی ٹوٹی ہاے کمر شاہ دیں کی
زینب کے پردے کا حافظ ڈھارس محمد کے گھر کی
ام البنین کے قمر کا ماتم کرو عزاداروں
اجڑے محمد کے گھر کا۔۔۔
پیروں میں چھالے تھے جس سے عابد کا چلنا تھا دو بھر
مارے گےء تازیانے بیمار بیٹھا جو تھک کر
کانٹوں بھرے اس سفر کا ماتم کرو عزاداروں
اجڑے محمد کے گھر کا۔۔۔
کچھ اس طرح سے شقی نے بوندوں کو کانوں سے کھینچا
زخمی لبیں ہو گیء تھی کانوں سے تھا خون رستا
چھینے گےء اس گوہر کا ماتم کرو عزاداروں
اجڑے محمد کے گھر کا۔۔۔
جن کو کبھی آسماں نے دیکھا نہیں تھا کھلے سر
چھینی گیء ان کی چادر افسوس نیزے چبھا کر
بے پردہ زینب کے سر کا ماتم کرو عزاداروں
اجڑے محمد کے گھر کا۔۔۔
روداد کربوبلا کی کیسے کوئی بھول پاے
خادم لکھے اس کو کیسے ریحان کیسے سناے
غم سے بھری اس خبر کا ماتم کرو عزاداروں
اجڑے محمد کے گھر کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.