Mere Maula Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mesum Hasan Karbalai
ابن خیر النساء فخر مشکل کشاء میرے مولا رضا
در ترا دو جہاں میں ہے باب خدا میرے مولا رضا
آج ہر سو ہے تیرہ رجب سا سماں ہیں سجے دو جہاں
عرش سے آئے ہیں ثانی مرتضی میرے مولا رضا
تم ہو تصویر دادا علی کی امام، تم پہ لاکھوں سلام
تیرا چہرہ بھی چہرہ ہے اللہ کا میرے مولا رضا
خود قضاء کر رہی ہے حفاظت مری پڑھ کے ناد علی
جب سے باندھا ہے بازو پہ سکہ ترا میرے مولا رضا
شیر کو زندہ قالین سے کر دیا سب کو بتلا دیا
مالک کن ہو تم، تم ہو دست خدا میرے مولا رضا
تم نبی و علی کے ہو جان و جگر، فاطمہ کے پسر
ناز تیرے اٹھاتا ہے خود کبریا میرے مولا رضا
چاند سورج کو دیتا ہے وہ روشنی ہے قسم نور کی
تیرے روضے پہ جلتا ہے جو ہر دیا میرے مولا رضا
تیرے صحن شفاء میں اے ابن علی، چشم دل نے مری
آتے جاتے ہوئے دیکھے ہیں انبیاء میرے مولا رضا
لب پہ فیضان و میثم کے ہے یہ دعا اذن کر دو عطا
جیتے جی دیکھ لیں ہم بھی روضہ ترا میرے مولا رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.