Sar Ghazi Ka Rahwar Ki Gardan Se Bandha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anjuman Guldasta-e-Jaffria
سر غازی کا راہوار کی گردن سے بندھا ہے
خوں میں بنی ہاشم کا قمر ڈوبا ہوا ہے
لڑنے کی اجازت نہیں یہ سوچ کے غازی
میدان میں لڑنے کی تمنا سے لڑا ہے
دریا کی طرف دیکھ کے کہتی تھی سکینہ
غازی چچا آ جاؤ لعیں مار رہا ہے
کہتی تھی بہن رکھ دے گا تلوار زمیں پہ
بس اتنا کہو ثانی زہرا نے کہا ہے
مشکیزے پہ یہ تیر نہیں دل پہ چلا ہے
بہتے ہوئے پانی کی طرح غازی گرا ہے
یہ جینے کی حسرت ہے یا تقدیر کی حسرت
بکھری ہوئی مقتل میں یوں زہرا کی دعا ہے
دیوار پہ سر مار کے مر جانا ہے کیسے
اے شمر یہ عباس کے اشہب کو پتہ ہے
ثقلین علم آج بھی دیتا ہے گواہی
مشکیزہ علمدار کے سینے سے لگا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.