Man Tan Shudam Tu Jaan Shudi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Rajab Ali Khan
من تن شدم تو جاں شدی
مولا رضا، مولا رضا
ضامن آہو یا مولا
مشکل کشا ہے تو سب کا
سارا جہاں تیرے در کا سوالی
تیری عطا ہے سب سے مثالی
مالک و مولا سلطان عالم
بے خبروں کو بس یہ پتہ ہے
بستے ہوئے ہر دل سے تو آگے
اجڑے ہوئے ہر دل میں بسا ہے
تیرے حرم میں ایسا لگا ہے
جیسے میں جنت میں آگیا ہوں
راہ خدا ہے ہر ایک رستہ
باب خدا ہے در پہ لکھا
جو تیرے در پہ سجدہ کروں گا
مجھ کو ملے گا رب کا پتہ
اس سے خدا بھی راضی رہے گا
راضی ہے جس سے مولا رضا
دل کی یہ دھڑکن نوبت ہے تیری
چلتی یہ سانسیں نغمہ سرا
خوں کی روانی میں جاری ہر دم
تیری محبت کا سلسلہ
تیرے کرم کے سائے میں مولا
ہم وہ شجر ہیں جو پل رہے ہیں
مولا رضا ہم سارے ثنا خواں
تیری عطاؤں پہ چل رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.