Likhon main kaise fazeelat teri Raza Mola
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
لکھوں میں کیسے فضیلت تیری رضا مولا
نہیں میں کوئی نبی نا کوئی خدا مولا
سب آ کے صحن شفا میں، ہمیں طلب کر لیں
دعائیں مانگ رہی ہیں دعا رضا مولا
میری حیات کا آہو، تیری پناہ ڈھونڈے
اسے بھی اپنے چرن میں چھپا رضا مولا
مجھے بتانا ہے رتبہ تمہارے قائم کا
مجھے بھی دعبل مہدی بنا رضا مولا
وہ جس نے کر لی ہو دربانی تیرے روضے پہ
وہ پورے ملک کا ہوتا ہے بادشاہ مولا
قرآن ختم کیا اس نے، نہ پڑھی رحمان
وہ جس نے تیرا قصیدہ نہیں پڑھا مولا
کہ جیسے چاند چمکتا ہو آفتاب کے ساتھ
ہے قم کے ساتھ یوں مشہد تیرا، رضا مولا
میرے شہر میں مجھے عام، سمجھتے ہیں یہ لوگ
انہیں بتائیں ثنا خواں کا مرتبہ مولا
میرے لیے تو یہ معراج ذاکری ہوگی
بس اپنے روضے پہ تاثیر کو پڑھا مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.