Qurban Raza Jaan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
میں آپ پہ قربان رضا جان، رضا جان
بلوا لیں مجھے جلد خراسان رضا جان
سب زندگی کرتے ہیں طلب صحن شفا میں
لیکن ہے مجھے موت کا ارمان رضا جان
خالی کے مہینے کو میں خالی نہیں کہتا
آمد پہ تیری لگتا ہے شعبان رضا جان
خود شیر بھی کرنے لگے آہو کی حفاظت
ہو جائیں اگر آپ نگہبان رضا جان
قالین پہ بیٹھے نظر آئے وہ حرم کے
چھوڑ آئے کہیں تخت سلیمان رضا جان
داڑھی پہ لگی گرد سے پہچانوں گا ان کو
مشہد میں نظر آئے جو سلمان رضا جان
اک ہرنی شکاری سے یہ ہنستے ہوئے بولی
اس جاں کے محافظ ہیں میری جان رضا جان
سجاد کے شعروں کو بھی کر دیجئے زندہ
قالین ورک پر ہیں یہ بے جان رضا جان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.