Midhat Ka Hunar Wasf Ke Aiwan Mein Dekho
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
مدحت کا ہنر وصف کے ایوان میں دیکھو
اللہ کے اک نور کو ایران میں دیکھو
اے کاش کوئی مفتی و ملا سے یہ کہہ دے
جنت کی فضاؤں کو خراسان میں دیکھو
مل جاتا ہے ہر حال میں اک وقت کا لنگر
یہ شان مرے شاہ کے مہمان میں دیکھو
اس طرح سے دیکھا کرو سرکار کا روضہ
جیسے کسی قرآن کو جزدان میں دیکھو
مفتی کی کتابوں میں نہ دیکھو میرا مولا
اس شاہ کے اعزاز کو قرآن میں دیکھو
اعجاز نمائی میں نہ سرکار کو پرکھو
یہ بات تو ایران کے سلمان میں دیکھو
حیدر کے عدو سے بھی شریعت کی توقع؟
اسلام ہے اس کو تو مسلمان میں دیکھو
پڑھ لو کبھی معروف کی پانی پہ حکومت
مرسل کے ہنر شاہ کے دربان میں دیکھو
کچھ چاہیے گر والیء مشہد کی ثنا میں
سوچو نہیں شوکت کے ہی دیوان میں دیکھو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.