Ghurbat e Shabbir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hamid Baltistani
غربت شبیر پہ یوں بیکسی روتی رہی
موت ماتم کر رہی تھی زندگی روتی رہی
وقت ذبح شاہ کے زینب کی جب نظریں ملیں
بھائی بھی روتا رہا ہمشیر بھی روتی رہی
کاٹ کر شبیر کا سر ہاتھ میں خنجر لیے
شمر تو ہنستا رہا بنت علی روتی رہی
ساتھ لے آئی جگر اکبر کا نیزے کی انی
ماں اسی منظر پہ ساری زندگی روتی رہی
رن میں جب غازی گرا ان بازوؤں کے خاک پر
ہاتھ پہلو پر رکھے بی بی کوئی روتی رہی
قبر پر اصغر کی ماں نے جانے کیا وعدہ کیا
عمر بھر وہ دھوپ میں بیٹھی رہی روتی رہی
شمر چادر لوٹ کر کہتا تھا غازی کو بلا
سر جھکائے فاطمہ کی لاڈلی روتی رہی
بیڑیاں پہنے ہوئے اکبر وہ پڑھتا تھا نماز
دیکھ کر عابد کے سجدے بندگی روتی رہی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.