Main Sehra Ali Ka Sunane Chala Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
سنو عرش والو سنو فرش والو میں سہرا علی کا سنانے چلا ہوں
جو سن کر یہ سہرا ہیں جلتے ہمیشہ انہیں اور بھی میں جلانے چلا ہوں
پڑھوں تیرے دادا کی شادی کا منظر اے میرے امام زمانہ مدد کر
تصور میں ہر ایک مومن محب کو علی کا باراتی بنانے چلا ہوں
خدا کہتا ہو گا اگر ہوتا کعبہ میرے گھر سے ہی جاتی بارات اس کی
یہ میرا ولی ہے سو اس کے لئے میں مدینے کو کعبہ بنانے چلا ہوں
خدا کے ولی کی ہے شادی کا موقع سوائے چراغوں کے کچھ نہ جلے گا
کہا یہ فرشتے نے حکم خدا سے میں نار جہنم بجھانے چلا ہوں
عطا کر کے حیدر کو زہرا سی زوجہ پکارا فلک پر یہ معبود میرا
علی نے بنائی ہے قسمت جہاں کی علی کی میں قسمت بنانے چلا ہوں
خدا کہہ رہا تھا محمد فلک پر کئی بار آئے تھے زہرا کی خاطر
سو معراج تا اب نیا میں ٹھکانا در مرتضی کو بنانے چلا ہوں
گھڑی رخصتی کی تکلم جب آئی حجاب الہی سے آواز آئی
علی میری سورت ہے زہرا ہے آیت میں آیت سے سورت ملانے چلا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.