Goonji Ba Waqt e Asr Sada Main Hussain Hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
گونجی بوقت عصر صدا میں حسین ہوں
کاٹو نہ میرا خشک گلا میں حسین ہوں
اماں کسی نے پانی کی اک بوند بھی نہ دی
میں بار بار کہتا رہا میں حسین ہوں
سوکھی ہوئی ہیں شمر میرے حلق کی رگیں
آہستہ تو چھری کو چلا میں حسین ہوں
شیریں کے گھر پہ پہنچا جب رانڈوں کا قافلہ
نیزے سے ایک سر نے کہا میں حسین ہوں
دربار میں لعین کے کہرام مچ گیا
مختار سے جو سر نے کہا میں حسین ہوں
زانو پہ رکھ کے سر کو کہا اک ضعیف نے
اکبر کہاں ہے درد بتا میں حسین ہوں
اے شامیو کفن نہ دیا مجھ کو غم نہیں
دے دو میری بہن کو ردا میں حسین ہوں
محسوس ہو رہا ہے کہ مقتل سے آج بھی
آواز آ رہی ہے رضا میں حسین ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.