Tar khoon mein hui Haider ki jabeen
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hasan Sadiq
تر خوں میں ہوئی حیدر کی جبیں
یوں روتے ہیں جبریل امیں
یہ تیغ چلی کس کے سر پر
زخمی ہوئے سجدے میں حیدر
کیوں ہلنے لگا ہے عرش بریں
کرتی ہیں اذانیں واویلا
مسجد کا صحن ہے فرش عزا
حیدر کے لہو سے تر ہے زمیں
کیوں روزے دار پہ ظلم کیا
تو نے بن ملجم یہ تو بتا
شق ہو گئی کیوں مولا کی جبیں
حسنین کے سر سے سایہ اٹھا
مغموم ہوئی کعبے کی فضا
مرقد میں نبی کو چین نہیں
وہ شاہ عرب وہ شیر خدا
وہ نفس نبی وہ دست خدا
کیوں تیغ چلائی دشمن دیں
زینب پہ یتیمی چھائی ہے
مسجد سے خبر یہ آئی ہے
لو قتل ہوا کعبے کا مکیں
عباس تڑپ کر روتے ہیں
رخصت میرے مولا ہوتے ہیں
گر جائے فلک پھٹ کر نہ کہیں
ریحان بچھاؤ فرش عزا
گھر گھر سے اٹھے ماتم کی صدا
اس غم کی کسی کو تاب نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.