Kash Main Dour e Paighambar Main Uthaya Jata
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Farhan Ali Waris
کاش میں دور پیغمبر میں اٹھایا جاتا
باخدا قدموں میں سرکار کے پایا جاتا
ساتھ سرکار کے غزوات میں شامل ہوتا
ان کی نصرت میں لہو میرا بہایا جاتا
ریت کے ذروں میں اللہ بدل دیتا مجھے
پھر مجھے راہ محمد میں بچھایا جاتا
خاک ہو جاتا میں سرکار کے قدموں کے تلے
خاک کو خاک مدینہ میں ملایا جاتا
مل کے سب لوگ مجھے مٹی سے گارا کرتے
پھر مجھے مسجد نبوی میں لگایا جاتا
کاش اے کاش میں ہوتا کوئی ایسی لکڑی
جس کو سرکار کے منبر میں لگایا جاتا
ان کے روضے کے در و بام سجانے کیلئے
روزنوں میں میری آنکھوں کو لگایا جاتا
لایا جاتا سر دربار اسیروں کی طرح
حکم پر ان کے میں آزاد کرایا جاتا
یا اترتا کسی نعت کے مصرعے بن کر
روبرو ان کے میں ان کو ہی سنایا جاتا
ہوتے اس دور کا قصہ کوئی نور و فرحان
آج کے دور میں بچوں کو پڑھایا جاتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.