Aankh bhar aati hai aksar pyas mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas
آنکھ بھر آتی ہے اکثر پیاس میں
یاد جب آ جائیں اصغر پیاس میں
گونجتی ہے اک صدائے العطش
چار سو میرے برابر پیاس میں
حرملہ پر لازما لعنت کرے
کربلا والوں کا نوکر پیاس میں
دین احمد کی بقاء مقصود تھی
لڑ رہا تھا خون حیدر پیاس میں
دشت کو سیراب پھر بھی کر گئے
تھے اگرچہ وہ بہتر پیاس میں
اس سے شرمندہ ہے پانی آج تک
کٹ گیا جو زیر خنجر پیاس میں
اپنے رب کی تھے رضا پر مطمئن
مالکان حوض کوثر پیاس میں
ہے دعا جام شفاعت ہو عطا
مجھ کو ساحل روز محشر پیاس میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.