Hai Shah e Khurasan Ka Roza Mere Aage
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہے شاہ خراسان کا روضہ میرے آگے
میں پیچھے ہوں سجدے میں ہے کعبہ میرے آگے
میں نام رضا لے کے نکلتا ہوں جو گھر سے
خود موت دیا کرتی ہے پہرہ میرے آگے
جاروب کش حضرت معصومہ قم ہوں
جبریل ذرا سوچ کے آنا میرے آگے
موسی نہ جسے دیکھ سکے طور پہ جا کر
ہے طوس کی وادی میں وہ جلوہ میرے آگے
مشہد میں بس اس ہاتھ کو پھیلایا تھا اک بار
پھیلاتا ہے اب ہاتھ زمانہ میرے آگے
صامت ہے وہ تو بولتا قرآن ہے مولا
قرآں سے ہے بڑھ کر تیرا کہنا میرے آگے
جب صحن شفاء میں، میں شفاء مانگ رہا تھا
کاسہ لیے ہاتھوں میں تھے عیسی میرے آگے
توحید کا سجدہ ہو کے تعظیم کا سجدہ
دونوں کو کبھی رد نہیں کرنا میرے آگے
بڑھ جاؤں گا آگے میں بہت حد ادب سے
مامون کا تم ذکر نہ کرنا میرے آگے
اے میر حسن حشر کے دن ساتھ چلے گا
یہ ضامن آہو کا قصیدہ میرے آگے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.