Gham e Hussain ka maqsad badal nahi sakta
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
غم حسین کا مقصد بدل نہیں سکتا
خیام جل گئے، پیغام جل نہیں سکتا
یہ بات بھول گئے دشمن ابو طالب
رسول کفر کے دامن میں پل نہیں سکتا
حسین زندہ ہیں، جب تک زمانہ باقی ہے
یزیدیت کا شجر پھول پھل نہیں سکتا
وہ جس کی آنکھ میں آنسو غم حسین کے ہیں
یقیں ہے آتش دوزخ میں جل نہیں سکتا
نہ شہ کو صبح الم سے ڈرا شب عاشور
حسین کہہ دیں تو سورج نکل نہیں سکتا
نکل تو آئے گا ناوک گلوئے اصغر سے
مگر رباب کے دل سے نکل نہیں سکتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.