Parhti hai yeh Kaabe ki deewar qaseeda tera
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
پڑھتی ہے یہ کعبے کی دیوار قصیدہ تیرا
اس سے بہتر حمد خدا کیا کوئی بھلا لکھے گا
جس کو علی سجدہ کرتا ہے خود وہ خدا کیا ہو گا
کافی ہے توحید سمجھنے کو تیرا اک سجدہ
ایک ایک کر کے سارے رشتے چھوڑ رہے تھے دامن
وقت قضا تھا میں تنہا تھا رکنے لگی تھی دھڑکن
اے مولا اگر تم نہیں آتے موت سے میں مرجاتا
ناد علی ہے ان کا وظیفہ خیبر و خندق لوری
موت سے ان کو ڈر نہیں لگتا موت ہے ان سے ڈرتی
ذکر سے تیرے شیر ہوا ہے قوم کا بچہ بچہ
کعبہ کہاں تھا بت خانہ تھا تو نے رکھ لی عزت
وہ تو کہیے بنت اسد نے کر لی خود ہی زحمت
صحن ابوطالب میں ورنہ کعبہ چل کر آتا
کیسے ہیں یہ دیوانے کیوں ان کو نہیں لگتا ڈر
موت بھی تھی سکتے میں کہ آخر کیا ہیں علی کے نوکر
دیکھ کے اپنی موت کو جب یہ سبط جعفر بولا
عشق علی سے زینبیہ آزاد کرایا اس نے
کیا ہیں علی کے نوکر یہ دنیا کو بتایا اس نے
جلد کہے گی قبضہ کر کے دنیا پر حزب اللہ
مسجد میں جب نام خدا پر بھیک کسی نے مانگی
ہاتھ بڑھا کر دست خدا نے اپنی انگوٹھی دے دی
اکبر سائل سے پہلے یہ رب اکبر بولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.