Jab Mola Mehdi Aayenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جو غاصب حق زہرا ہیں قبروں سے اٹھائے جائیں گے
کچھ ابن آدم ایسے ہیں آدم کے عمل پر ہیں برہم
مسجد کے آگے ہوتے ہوئے جو دیکھ نہیں سکتے ماتم
جب ماتم ہو گا کعبے میں وہ جل جل کر مر جائیں گے
کعبے کو سجایا جائے گا بدلے گا زمانے کا منظر
تیاری جشن عید غدیر اس طرح کریں گے وہ آکر
جنت کے پرانے درزی سے ملبوس نئے سلوائیں گے
ناصر عباس، تقی ہادی، سبط جعفر، محسن نقوی
تہذیب، وجاہت، آصف ہوں یاں عون سا ماتم دار کوئی
جب ہو گی بقیعہ میں مجلس یہ سارے ہمیں مل جائیں گے
قائم کی عدالت میں اک دن وہ پیش سبھی مجرم ہوں گے
ہر دور میں ممبر پر چڑھ کر جو بغض علی میں بولتے تھے
ہے مجھ کو یقیں مولا ان کی میثم سے زباں کھچوائیں گے
کیا ہو گا قیامت کا منظر کفار کی دنیا لرزے گی
بالوں سے چھڑا کے خاک کو جب اٹھیں گے لحد سے مولا علی
پھر فوج میں اپنے بیٹے کی وہ خود شامل ہو جائیں گے
دیکھے گا جہاں یوں اہل عزا کا رتبہ بڑھایا جائے گا
خاتون قیامت کا روضہ جب پھر سے بنایا جائے گا
چن چن کر ماتمی حلقوں سے مزدور بلائے جائیں گے
کچھ بھی تو نہیں ہے تیاری ہونٹوں پہ زبانی دعوی ہے
آ جائیں اگر وہ ملنے تو کیا کوئی ایسا گوشہ ہے
جھانکو تو مکانوں میں اپنے ہم ان کو کہاں ٹھہرائیں گے
حیدر کی ولایت کا دشمن توحید کا دشمن ہوتا ہے
توحید کے وارث ہیں مہدی تب ہی یہ میرا دل کہتا ہے
دشمن ہیں ولایت کے جتنے وہ پہلے مارے جائیں گے
نزدیک تکلم ہے وہ گھڑی دیکھیں گے جب یہ اہل نظر
کیا مفتی، حافظ، مولانا سب رشک کریں گے خود مجھ پر
ممبر پہ قصیدہ زہرا کا وہ پڑھنے مجھے بلوائیں گے
واللہ دھری رہ جائے گی ہر نسل امیہ کی سازش
کیا جنداللہ، کیا النصرہ، القاعدہ کیا کیسی داعش
جب تیغ علی کی چمکے گی سب مٹی میں مل جائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.