Dar e Abbas Pe Jo Sar Ko Jhukaya Main Ne
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s)
در عباس پہ جو سر کو جھکایا میں نے
خود کو پھر فرش نہیں عرش پہ پایا میں نے
خود وفائیں میرے گھر کا طواف کرنے لگیں
جب سے غازی کا علم گھر پہ سجایا میں نے
میرے ادراک نے سدرہ کی بلندی کو چھوا
تب قلم مدحت غازی میں چلایا میں نے
جبکہ آنکھوں نے میری دیکھا ہے روضہ تیرا
نہ کہے کوئی کہ دیکھا نہیں کعبہ میں نے
میری مٹی میں کہیں خاک شفاء شامل ہے
روز عاشور تبھی خون بہایا میں نے
مجھ کو خود بنت پیغمبر نے دعا دی راقب
ماتم شاہ میں جب ہاتھ اٹھایا میں نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.