Hasan Ke Lal Kuch To Hausla Do
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
حسن کے لال کچھ تو حوصلہ دو
خبر آنے کی ہم سب کو سنا دو
اٹھا دو اب تو پردہ اپنے رخ سے
مرے مولا ذرا درشن کرا دو
زمانہ تھک گیا ہے راہ تکتے
اسے تم آکے تھوڑا آسرا دو
کوئی سنتا نہیں فریاد آقا
کدھر جائیں ہمیں کچھ تو بتا دو
سکینہ اس لیے پیاسی کھڑی ہے
کہ پہلے حرملہ کو تم سزا دو
ابھی عابد کی آنکھیں خوں میں تر ہیں
تم اس بیمار کو اب تو دوا دو
ابھی سیدانیوں کے سر ہیں زخمی
تم ان پر آکے مرہم ہی لگا دو
صدا ماتم کی آتی ہے فلک سے
ہماری بھی صدا اس میں ملا دو
ہمیں بھی چادر زینب کا غم ہے
ہمارے سر پہ زہرا کی ردا دو
ابھی غازی کے ہیں مقروض مولا
علم گھر گھر پہ اب اس کا لگا دو
بچا لو گھر مرا کبری کے صدقے
مری اجڑی ہوئی دنیا بسا دو
بتول اب تھک گئی جور و الم سے
اسے زہرا کے صدقے میں دعا دو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.