Dour e Mehdi Mein Bataon Tumhein Kya Kya Hoga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Danish Ali
دور مہدی میں بتاؤں تمہیں کیا کیا ہو گا
ہم جسے کہہ دیں گے وہ مردہ بھی زندہ ہو گا
برسر خم جو محمد نے کہا تھا ہو گا
ایک دن دہر میں بس مولا ہی مولا ہو گا
سنگ اور خشت کا اک ڈھیر ہے اب تک وہ مکاں
آپ کے قدموں سے مس ہو گا تو کعبہ ہو گا
جب کبھی ان کی امامت میں ادا ہو گی نماز
نام کا سجدہ بھی مفہوم کا سجدہ ہو گا
سیدہ آپ کے فاقوں کا قصیدہ بن کر
سورہء دہر کی قیمت میں اضافہ ہو گا
اختیار اتنا عطا ہو گا کہ قسمت کی جگہ
میرے ہاتھوں میں مرے ہاتھ کا لکھا ہو گا
قد میں جو پرچم غازی کے برابر آئے
کوئی گنبد کوئی مینار نہ ایسا ہو گا
انتقام علی اکبر کی قسم اے اکبر
گنبد سبز پہ بھی سرخ پھریرا ہو گا
ذکر مولا کا یہ اعجاز حسیں ہے اکبر
ہم نہیں ہوں گے مگر نام ہمارا ہو گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.