Ali Ke Baba Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Mir Hasan Mir
کیا بتاؤں آپ کو کیا کیا ابوطالب کا ہے
رب کعبہ کی قسم کعبہ ابوطالب کا ہے
دیکھتا ہوں جب علم آتی ہے یہ دل سے صدا
پرچم عباس پر پنجہ ابوطالب کا ہے
سب پر ہے احسان علی کے بابا کا
دین نبی ہے دان علی کے بابا کا
نو 9 ذی الحج کو چومنے جاتی ہے دنیا
چکر اس کے گھر کے لگاتی ہے دنیا
ہے یہ پتا آسان علی کے بابا کا
جس کا نمک حق مہر میں آیا زہرا کے
جس پے پلے ہیں پالنے والے دنیا کے
ہے وہ دسترخوان علی کے بابا کا
جیسے ہوا تھا عرش پہ عقد زہرا میں
تیرہ 13 رجب ویسے ہی صحن کعبہ میں
جشن ہو عالیشان علی کے بابا کا
فرش زمیں پر کار خدائی کرتا کون
عقد خدیجہ اور محمد پڑھتا کون
یہ بھی ہے احسان علی کے بابا کا
جاؤ جہنم تم سب کی ایسی تیسی
منوا لے گا تم سے خود آکر مہدی
مت مانو احسان علی کے بابا کا
اس کی زباں سے پہلے لفظ نکلتے ہیں
پھر جا کر الحمد کی آیت بنتے ہیں
قاری ہے قرآن علی کے بابا کا
ہاں اس کا بنانے والا تکلم شیعہ تھا
نکلے یہاں سے جو ہے دشمن شیعوں کا
ہے یہ پاکستان علی کے بابا کا
جنت سے ملبوس کہاں وہ لایا تھا
عیدی لے کر دادا کی وہ آیا تھا
نوکر تھا رضوان علی کے بابا کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.