Chhe mah ke Asghar ko Shabbir uthate hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Syed Wasif Abideen Naqvi
چھ ماہ کے اصغر کو شبیر اٹھاتے ہیں
قرآں کی طرح اپنے سینے سے لگاتے ہیں
ھل من کہا مقتل میں شبیر نے جس دم تو
ھل من کی صدا سن کر بے شیر وہیں خود کو
نصرت میں شہہ دیں کی جھولے سے گراتے ہیں
شبیر کی آنکھوں میں آنسو ہیں جو یہ اصغر
لگتا ہے نہ آؤ گے ماں کہتی تھی یہ رو کر
مقتل کی طرف جیسے شہ تجھ کو لے جاتے ہیں
اے ظالموں پانی دو بے شک نہ مجھے لیکن
اک گھونٹ اسے دے دو پیاسا ہے میرا کم سن
یہ کہہ کے شہ اصغر کو ریتی پہ لٹاتے ہیں
بے حال ہوئے اصغر جب پیاس کی شدت سے
اصغر کو سکینہ یہ کہتی رہی رقت سے
عباس ابھی لا کر تمہیں پانی پلاتے ہیں
اصغر بھی سرخرو تھے گردن پہ تیر کھا کے
دکھلاؤں گا میں جا کر نانا کو یہی کہہ کے
شہ خون علی اصغر چہرے پہ لگاتے ہیں
اصغر کے قاتلوں سے شہ رو کے تھے فرماتے
اے ظالموں پیاسوں پر کیا ظلم ہیں یوں ڈھاتے
کیا چھوٹے سے بچے پر یوں تیر چلاتے ہیں
تن سے علی اصغر کا سر کاٹ نہ لیں اظلم
پامال نہ ہو جائے لاشہ تھا اسد یہ غم
یہ سوچ کے اصغر کی شہ قبر بناتے ہیں
ماں دیکھ نہ پائے گی لاشہ علی اصغر کا
خیموں کی طرف چلتے کئی بار شہ نے سوچا
کبھی آگے قدم رکھتے کبھی پیچھے ہٹاتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.