Hum agar farsh e aza ghar ghar bichana chor dein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
ہم اگر فرش عزا گھر گھر بچھانا چھوڑ دیں
آسماں والے زمیں پر آنا جانا چھوڑ دیں
اے زمیں تجھ میں نہ ہو گر سر زمین کربلا
چاند اور سورج تیرے چکر لگانا چھوڑ دیں
نشر ہو جائیں جو سب تیرے فضائل کربلا
رب کعبہ کی قسم سب حج پہ جانا چھوڑ دیں
پنجتن نے خود پڑھی ہے جب تو پھر اے دوستو
کس طرح سے ہم نماز پنجگانہ چھوڑ دیں
اصغر معصوم کے لب پر تبسم آگیا
پھول کلیوں سے کہو اب مسکرانا چھوڑ دیں
شیخ جی اہل ولا کو نا سمجھ سمجھا ہے کیا
تیرے کہنے پر ولایت کا خزانہ چھوڑ دیں
وقت رک جائے گا تھم جائے گا سورج کا سفر
فاطمہ زہرا اگر چکی چلانا چھوڑ دیں
شوق سے پی لے نصیری حب حیدر کی شراب
بس گزارش ہے کہ پی کر لڑکھڑانا چھوڑ دیں
ماتم شبیر میں اٹھتے نہیں ہیں جو کبھی
ہاتھ اکبر ایسے لوگوں سے ملانا چھوڑ دیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.