Malik ul mulk ki meharbani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General
مالک الملک کی مہربانی
دل میں شبیر آنکھ میں پانی
ہر وفادار محترم لیکن
کوئی عباس کا نہیں ثانی
روک پائے گی گریہ و ماتم
نسل بدبخت کی ہے نادانی
یہ جہاں کیا ہے ہم نے مرقد میں
واہ حسینا کی دل میں ہے ٹھانی
مجلسیں ختم ہو نہیں سکتیں
پاک زینب جب اس کی ہیں بانی
ملک صبر و رضا میں حشر تلک
سخی سجاد کی ہے سلطانی
خلد کا بہترین رستہ ہے
آل احمد کی یہ ثناء خوانی
ذکر خیر الوری کروں ساحل
شعر ہو جائیں میرے لافانی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.