Hum Ali ke deewane har ada ghadeeri hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer
ہم علی کے دیوانے ہر ادا غدیری ہے
ابتدا غدیری ہے انتہا غدیری ہے
انبیا اماموں کا سلسلہ غدیری ہے
پڑھ لو آیہء بلغ خود خدا غدیری ہے
آج بھاگنے والے راستہ نہ پائیں گے
میمنہ غدیری ہے میسرہ غدیری ہے
نام لے کے حیدر کا ہم یہ جان لیتے ہیں
کون ہے سقیفائی کون سا غدیری ہے
اس کو کیا ڈرائیں گی مشکلیں زمانے کی
کربلائی دل جس کا حوصلہ غدیری ہے
خود ہی اس کے قدموں میں بڑھ کے آئے گی جنت
بڑھ کے جس کو حیدر نے کہہ دیا غدیری ہے
کفر اور باطل کی بس سقیفہ منزل ہے
حق پسند لوگوں کا راستہ غدیری ہے
دیکھ کر مجھے اختر دی صدا یہ رضواں نے
خلد میں چلے آؤ راستہ غدیری ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.