Teri Taraf Qadam Jo Barhate Hain Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Syed Wasif Abideen Naqvi
تیری طرف قدم جو بڑھاتے ہیں کربلا
حق ہے خدا کی سمت وہ آتے ہیں کربلا
تیری حقیقتیں جنہیں پانے کا ذوق ہے
وہ جن دلوں میں تیری زیارت کا شوق ہے
شبیر ان دلوں کو بساتے ہیں کربلا
بڑھ کر جناب حر انہیں سینے لگائیں گے
محشر میں سر اٹھا کے وہی لوگ آئیں گے
سر تیری خاک پر جو جھکاتے ہیں کربلا
ان کو دعائیں دینے وہ خود چل کے آتی ہیں
رومال ان کی آنکھوں سے زہرا لگاتی ہیں
آنسو جو شہ کے غم میں بہاتے ہیں کربلا
عباس کی وہ جیت کا اعلاں کراتے ہیں
زندہ ہے کربلا وہ جہاں کو بتاتے ہیں
عباس کا علم جو اٹھاتے ہیں کربلا
جن کے خمیر میں ہے تری آرزو بسی
مر جائیں وہ کہیں بھی سماتے ہیں تجھ میں ہی
تیرے کرم کی بھیک جو پاتے ہیں کربلا
دنیا میں اجر پائیں گے پیاسے امام سے
سیراب ہوں گے حشر میں کوثر کے جام سے
پانی جو زائروں کو پلاتے ہیں کربلا
عاشور و اربعیں پہ ہے زواروں کی قطار
آئے جو ایک بار وہ آتا ہے بار بار
سر بھی پڑے کٹانا کٹاتے ہیں کربلا
یہ جانتا اسد ہے کہ، ہیں ماتمی کی شان
ماتم کے زخم کب ہیں یہ بخشش کے ہیں نشان
سینے پہ ماتمی جو بناتے ہیں کربلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.