Haye Zahra Teri Tanhai Hai Tanhai Ali Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
ہائے زہرا تیری تنہائی ہے تنہائی علی کی
ہائے غم میں تیرے جاتی رہی بینائی علی کی
پیغام ولایت لیے گھر گھر گئی زہرا
شوہر کے لیے ڈھال تھی جب تک رہی زندہ
ہائے دنیا کو بتاتی رہی سچائی علی کی
دربار میں ظالم کے گئی بنت پیمبر
کیا وقت تھا کچھ کر نہ سکا فاتح خیبر
ہائے ہنستے رہے غربت پہ تماشائی علی کی
در جلتا ہوا فاطمہ زہرا پہ گرایا
محسن کی شہادت کا سبب بن گئی دنیا
ہائے تصویر مکمل نہیں ہو پائی علی کی
کہتے تھے علی زہرا سے کیا وقت ہے بی بی
اب ہم کو سلام آ کے بھی کرتا نہیں کوئی
ہائے ہے بعد نبی کیسی پذیرائی علی کی
زہرا کی جدائی کو لگائے ہوئے دل سے
پچیس برس مولا نے چپ چاپ گزارے
ہائے اک حجرے میں کل دنیا سمٹ آئی علی کی
باہر کبھی حجرے میں کبھی قبر نبی پر
ہر رات کی تاریکی میں اولاد سے چھپ کر
ہائے نکلی ہے تجھے ڈھونڈنے بینائی علی کی
اس وقت تکلم وہ زمانے کا ولی تھا
سجاد جو زینب کو لیے شام سے گزرا
ہائے اسلام کو خاموشی بچا لائی علی کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.