Nawazishon Ka Nazool Hoga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
نوازشوں کا نزول ہوگا
جہاں بھی ذکر بتول ہوگا
ہے جس پہ راضی رسول زادی
اسی پہ راضی رسول ہوگا
درود پڑھ کر تو دیکھ اس پر
رضائے رب کا حصول ہوگا
جو اس کے در پر جھکائے سر کو
اسی کا سجدہ قبول ہوگا
ہے جس کو حاصل دعائے زہرا
نہ روز محشر ملول ہوگا
جو اس کے دشمن کا ہے مخالف
وہ آدمی با اصول ہوگا
نجات اس کا نصیب ہوگی
جو جانثار بتول ہوگا
عدوئے زہرا ہے جو بھی ساحل
وہ شخص بے حد فضول ہوگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.