Madine ki fazaon mein dar e Haider nahi milta
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
مدینے کی فضاؤں میں در حیدر نہیں ملتا
جہاں آباد تھیں زہرا کہیں وہ گھر نہیں ملتا
یہ جلتا در بتاتا ہے مدینہ پہلا کوفہ ہے
جہاں زہرا کو اپنا کوئی بھی یاور نہیں ملتا
بقیعے کی وہ قبریں صرف پتھر ہی سہی لیکن
کہیں پر فاطمہ کے نام کا پتھر نہیں ملتا
صدائیں گنبد خضری کے میناروں سے آتی ہیں
مرے بیٹوں کی قبروں پر دیا کیونکر نہیں ملتا
فقط تاریخ کے کاغذ پہ نقشے رہ گئے اکبر
زمیں پر خلد زہرا کا کوئی منظر نہیں ملتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.