Marne se pehle
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
صرف اک بار دیکھلوں کربلا مرنے سے پہلے
کرتا ہے ہر شہ کا عزادار یہ دعا مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں کربلا مرنے سے پہلے
ایک ہی خواہش ہے بس اب دل غم خوار میں
نام لو میرا رقم آپ کے زوار میں
ہے دل مفلس کی آخری التجاء مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں۔۔۔
ہم نے سنا ہے روضہء حضرت حسین کو
اک بار دیکھنا کیء حج کا ثواب ہے
اپنے عزادار کو مولا بلا لیجیےء
فرش زمیں کی ہمیں خلد دکھا دیجیےء
دیکھلے ہم لوگ بھی روضہ آپ کا مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں۔۔۔
ہے یہ میری آرزو میں بھی زیارت کروں
روضہء عباس پہ جا کے عبادت کروں
پرچم غازی کا چوم لوں پھریرا مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں۔۔۔
چلتے ہیں تیرے غم میں جہاں سارے
اس راستے پہ چلنا ہمیں بھی نصیب ہو
دیکھلوں اک بار میں روضہء شاہ نجف
پھر میں وہاں سے چلوں کربوبلا کی طرف
میں بھی کروں طےء مشی کا راستہ مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں۔۔۔
آپ کے دربار میں آپ کا ماتم کروں
آپ پہ گریہ کروں آپ کا نوحہ پڑھوں
کربوبلا جا کے میں پڑھوں مرثیہ مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں۔۔۔
جاؤں وہاں تھے جہاں اہلِ حرم کے قیام
دیکھے نگاہیں میری اکبر شہ کا مقام
ہو میری آنکھوں کے سامنے علقمہ مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں۔۔۔
پڑھ کے درود و سلام پنجتن پاک پہ
شکر کا سجدہ بجا لاؤں میں جب خاک پہ
خاک شفا سے ہی مجھے بھی ہو شفا مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں۔۔۔
مولا بس اک بار میں اس در کو چوم لوں
جس در سے آج تک کوئی خالی نہیں گیا
حضرتِ باب الحوایج کا حرم دیکھلوں
اس پہ لگا دین کا سرخ الم دیکھلوں
دو کٹے ہاتھوں کا دیکھلوں معجزہ مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں۔۔۔
کرتے ہیں عامر کمیل آپ سے بس یہ دعا
ہم پہ مسلسل رہے آپ کی یوں ہی عطا
رک نہ سکے آپ کے غم کا سلسلہ مرنے سے پہلے
صرف اک بار دیکھلوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.