Watan se qafila le kar chale jo karb o bala Hussain rote rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syeda Sadaf Manzar Zaidi
وطن سے قافلہ لے کر چلے جو کرب و بلا حسین روتے رہے
چھڑایا ظالموں نے ان سے شہر نانا کا حسین روتے رہے
وداع ہونے جو مادر کی قبر پر آئے
پکارے ماں ترے بیٹے نے کیسے دکھ پائے
بچھڑ رہا ہے تری قبر سے ترا بیٹا حسین روتے رہے
غریب زہرا جونہی کربلا میں آ پہنچے
تھے ساتھ بھائی بھتیجے اباالفضل بیبیاں بچے
ہر اک کا دیکھ کے حسرت سے دکھ بھرا چہرہ حسین روتے رہے
نبی کی آل پہ ظلم و ستم کی حد یوں ہوئی
وہ پی نہ سکتے تھے ہائے فرات کا پانی
تڑپ کے مانگتا تھا پانی جب کوئی پیاسا حسین روتے رہے
نظر کے سامنے پیارے شہید ہوتے رہے
حسین پیاروں کے لاشے اٹھا کے لاتے رہے
زمیں پہ دیکھ کے خوں گرتا جانثاروں کا حسین روتے رہے
اٹھائے دشت سے قاسم کی لاش کے ٹکڑے
لگائے سینے سے عباس کے بھی بازو کٹے
جوان بیٹے کا برچھی سے کٹ گیا سینہ حسین روتے رہے
یہ رو کے کہتی تھیں زینب ہے پھٹتا دل میرا
رہا نہ باقی کوئی وقت عصر بھائی ترا
بہن جو کہتی تھی بھائی تم ہو گئے تنہا حسین روتے رہے
تمام بیبیاں تھیں گرد شہ اسد و صدف
پکارتی تھیں کہ آئیں مدد کو شاہ نجف
جو وقت بیبیوں سے آیا شہ کی رخصت کا حسین روتے رہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.