Hain jahan mein naib e Shabbir Zain ul Abideen
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
ہیں جہاں میں نائب شبیر زین العابدین
گویا ہم سب کے ہیں چوتھے پیر زین العابدین
حجت حق ہیں زمانے میں یہ دین کے لیے
پنجتن کے نور کی تنویر زین العابدین
دیں بچایا کربلا میں حضرت شبیر نے
پھر بنے اسلام کی تقدیر زین العابدین
مصطفی کی بیٹیاں بازار شام اور ننگے سر
دیکھتے نہ کاش یہ تشہیر زین العابدین
ہائے ایام اسیری، بے بسی، زندان شام
کیا تھی اور کیا ہوگئی تقدیر زین العابدین
ساتھ ماں بہنوں کے پیشی اور دربار یزید
یہ ستم اور صاحب توقیر زین العابدین
جلتے خیموں ہی میں مر جائیں کہ باہر آئیں ہم
پوچھتی تھیں زینب دلگیر زین العابدین
مرضیء قدرت سے تھے بیمار عاشورہ کے دن
ورنہ بن جاتے یہ خود شمشیر زین العابدین
ہے کلام ان کا دعاؤں کا صحیفہ کاملہ
ہیں کتاب اللہ کی تفسیر زین العابدین
وارث علم لدنی تھے ودیعت کر گئے
حضرت باقر کو یہ جاگیر زین العابدین
اشقیا کے زہر سے ممتاز مولا چل بسے
ہیں شہید جور بے تقصیر زین العابدین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.