Taat e Nabi Mein Jo Karte Hain Bashar Sajday
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
طاعت نبی میں جو کرتے ہیں بشر سجدے
ہاں وہی خدا کے ہاں صرف معتبر سجدے
بن پڑھے درود ان پر رائیگاں عبادت ہے
مانتا خدا کب ہے کر بھی لیں اگر سجدے
طاعت نبی نہ ہو طاعت خدا کیسی
کر کے دیکھ لے کوئی چاہے عمر بھر سجدے
ہے حضور کی ہستی عالمین پر رحمت
آپ ہی سے خالق کے ہیں نگر نگر سجدے
اسوہء پیمبر میں رہ کے بندگی کر لو
ورنہ یاد رکھ لینا ہوں گے بے ثمر سجدے
جو تیرے نواسے کا کربلا میں ہے سجدہ
گر پڑے ہیں سجدے میں اسکو دیکھ کر سجدے
الفت پیمبر جب محور شفاعت ہے
کیوں نہ ہم کریں ممتاز اس میں ڈوب کر سجدے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.