Khizan Ne Loot Li Sari Bahar Ik Din Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Mir Hasan Mir
خزاں نے لوٹ لی ساری بہار اک دن میں
حسین قتل ہوئے کتنی بار اک دن میں
کہاں چلے گئے عابد پھوپھی سے کہتے تھے
اکیلا چھوڑ کے سب جانثار اک دن میں
یہ بات پوچھے تو عابد کی بیکسی سے کوئی
بنائے کیسے بہتر مزار اک دن میں
ابھی تو شام تلک ہے سفر سکینہ کا
طمانچے اتنے نہ بچی کو مار اک دن میں
انگوٹھی کوئی عبا کوئی لے گیا کرتا
لٹی یوں لاش غریب الدیار اک دن میں
جوان بیٹے کی میت پہ کہہ رہے تھے حسین
میں لٹ گیا میرے پروردگار اک دن میں
تمہارے بابا کے زخموں میں زخم ہیں بی بی
یہ زخم کیسے کرو گی شمار اک دن میں
دل مریض نے جھیلے ہیں اتنے غم اختر
قلم سے ہو نہ سکیں گے شمار اک دن میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.