Ab Main So Jaungi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
باپ کے سر سے لپٹ کر یہ سکینہ بولی اب میں سو جاؤں گی
بند ہو جائیں گی کچھ دیر میں آنکھیں میری
قید یہ ختم ہے زندان کی کچھ دیر کے بعد
پاس اصغر کے چلی جاؤں گی کچھ دیر کے بعد
بند ہو جائیں گی آنکھیں میری کچھ دیر کے بعد
پیاسے ہونٹوں سے سنائیں گے جو بابا لوری
چلتے ناقے سے جو ظالم نے گرایا تھا مجھے
ایک بی بی نے گلے آ کے لگایا تھا مجھے
اپنی آغوش میں اک بار سلایا تھا مجھے
ساتھ بابا کے میرے آئی ہے پھر وہ بی بی
ماں کی نظروں سے سکینہ کو چھپا لو بھیا
مجھ کو قرآن مصائب تو سنا دو بھیا
قبلہ رو خاک پہ دکھیا کو لٹا دو بھیا
تم سے وعدہ رہا دہراتے ہوئے ناد علی
سر جھکائے ہوئے بے آس کھڑے ہیں اماں
کربلا والے میرے پاس کھڑے ہیں اماں
یہاں اکبر وہاں عباس کھڑے ہیں اماں
آگئے سب میں جنہیں یاد کیا کرتی تھی
جب سے دربار میں غربت کا وہ منظر دیکھا
شہ کی تنہائی نے اک پل مجھے سونے نہ دیا
ختم یہ خوف ہوا آج سے اکبر میرا
کوئی اب بابا کے ہونٹوں پہ نہ مارے گا چھڑی
پھر نگاہوں میں میری تیروں بھرا ہے لاشہ
ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں میرے پیارے بابا
گونجتی ہے وہ الیا یا بنیا کی صدا
آج آواز وہی آتی ہے مقتل والی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.