Baap ke gham mein Sakina yoon dilase paye gi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a)
باپ کے غم میں سکینہ یوں دلاسے پائے گی
جب بھی بابا کو صدا دے گی طمانچے کھائے گی
نیلی پڑ جائیں نہ کرنیں نیلا چہرہ دیکھ کر
روشنی زندان میں جاتے ہوئے گھبرائے گی
اپنے بالوں میں بسا کر اپنی تربت کے لیے
باپ کے مقتل کی مٹی قید میں لے آئے گی
جھریاں چہرے پہ ہوں گی بال سب ہوں گے سفید
شام تک بالی سکینہ فاطمہ بن جائے گی
کیسی غربت ہے کہ کرتا لائے گی بے شیر کا
اور سکینہ کی جگہ ماں گوشوارے لائے گی
موت ہی اکبر سلا پائے گی اس معصوم کو
باپ کی میت جو اپنی آنکھوں میں دفنائے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.