Samajh Ke Zahra Sataya Gaya Sakina Ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Asghar Khan
سمجھ کے زہرا ستایا گیا سکینہ کو
قدم قدم پہ رلایا گیا سکینہ کو
طلب کیا کسی ظالم نے جب کنیزی میں
چھپا لیا اسے زینب نے اپنی گودی میں
نہ پوچھو کیسے بچایا گیا سکینہ کو
وہ پشت ناقہ پہ تنہا وہ تیز رفتاری
سنبھلتی کیسے سفر میں حسین کی پیاری
گری نہیں ہے گرایا گیا سکینہ کو
سر حسین کو تکتے تھے عابد مضطر
تڑپنے لگتی تھی غازی کی لاش دریا پر
طمانچہ جب بھی لگایا گیا سکینہ کو
وہ اپنا حال یتیمی سنانے آئی تھی
پدر کی لاش سے پتھر ہٹانے آئی تھی
لگا کے درے ہٹایا گیا سکینہ کو
رباب بین یہ تربت پہ آکے کرتی تھی
غریب ہوگئی کتنی حسین کی بیٹی
گلی گلی میں پھرایا گیا سکینہ کو
حجاب غیب کا مالک وہ درد رکھتا ہے
اٹھائے مشک تکلم تلاش کرتا ہے
کہاں پہ پانی پلایا گیا سکینہ کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.