Shaam Ki Aurton Ek Wada Karo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
شام کی عورتوں ایک وعدہ کرو روز قبر سکینہ پہ آؤ گی تم
جب تلک لوٹ کر میں نہ آؤں آ کے شمع جلاؤ گی تم
صورت شاہ دیں بے کفن بھی میرے جیسی اسیر محن بھی
خاکی کرتے میں مدفون غربت مثل اصغر رہی بے کفن بھی
کیا کفن کی طرح روز چادر اس لحد پر چڑھاؤ گی تم
ایک یثرب کی تھی شاہ زادی اس کا سقا تھا عباس غازی
مشک لے کر گیا سوئے دریا اور قبضے میں کرلی ترائی
لوریوں میں یہ سچی کہانی روز اس کو سناؤ گی تم
ہم نے زنداں سے پائی رہائی اب بہن پاس ہوگی نہ بھائی
بات اتنی سی بس یاد رکھنا، میری بچی ہے غم کی ستائی
تم نے بازار میں تو ستایا اب نہ اس کو ستاؤ گی تم
جب کبھی قید خانے میں آنا بے ردا بیبیوں کو نہ لانا
تم کو اصغر بھی دے گا دعائیں اس کی تنہائیاں یوں مٹانا
چھوٹے چھوٹے سے بچوں کو لا کر پاس اس کے سلاؤ گی تم
قبر بے کس پہ آنسو بہانے حال قید ستم کا سنانے
قافلہ کربلا کو چلا ہے اس کے بابا کا چہلم منانے
اتنا کہہ دو ہماری طرف سے اس کا چہلم مناؤ گی تم
شامیوں کی بہو بیٹیوں سے کہہ رہی تھی وہ اکبر یہ رو کے
یہ امانت ہے پردیسیوں کی کر رہی ہوں تمہارے حوالے
مجھ سے اک بار بس اتنا کہہ دو اپنا وعدہ نبھاؤ گی تم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.