Kis qadar sog hai fazaon mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General
کس قدر سوگ ہے فضاؤں میں
آج مجلس تھی میرے گاؤں میں
علی اصغر کا نام سنتے ہی
شور گریہ اٹھا تھا ماؤں میں
جب کسی نے کہا سکینہ پیاس
ایک ہلچل مچی گھٹاؤں میں
وہ کنار فرات مارا گیا
جس کی شہرت تھی سورماؤں میں
اشک رکتے نہیں جو سوچتا ہوں
بنت حیدر تھی بے رداؤں میں؟
ظلم کے جس قدر اندھیرے تھے
کھو گئے صبر کی ضیاؤں میں
اک یہی غم ہے باضمیر جسے
مانگتے ہیں سدا دعاؤں میں
مرے لب پر رہے حسین حسین
میری بخشش ہے ان صداؤں میں
ذکر آل عبا لکھوں ساحل
عمر کٹ جائے ان عطاؤں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.