Mana Ke Hain Azeem Shah e La Fata Ke Gham
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
مانا کہ ہیں عظیم شہ لافتی کے غم
آتے نہیں شمار میں زین العباء کے غم
سینے میں زخم قاسم و اکبر کی موت کے
اس پر رسول زادی کی لٹتی ردا کے غم
اصغر سے شیر خوار کے چھلنی گلے کے درد
بازو کٹا کے سوئے ہوئے اک باوفا کے غم
شمر لعیں نے سجدے میں جس کو کیا شہید
بیمار کو رلائیں گے اس ناخدا کے غم
جب سارے جاں نثار سر دشت کٹ گرے
عابد کو گھیرنے لگے پھر انتہا کے غم
جلتے خیام، بے سرو سامان بیبیاں
آل نبی پہ آئے ہیں یہ کس بلا کے غم
سجاد نے جو دیکھے ہیں بازار شام میں
تھوڑے ہیں ان کے سامنے سب نینوا کے غم
جب تک جیا، حسین کے بیٹے کو باخدا
ساحل لہو رلا گئے آل عبا کے غم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.