Dasht Mein Ibn e Hasan Par Waqt Kaisa Aa Gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Mir Hasan Mir
دشت میں ابن حسن پر وقت کیسا آ گیا
ایک گٹھڑی میں فقط قاسم کا لاشہ آ گیا
چار کاندھوں پر جنازہ گھر میں آتا ہے مگر
ایک ہی کاندھے پہ یہ کس کا جنازہ آ گیا
جس طرح چنتا ہے مالی پھول اپنے باغ کے
ٹکڑے یوں قاسم کے چننے میرا مولا آ گیا
چوم کر تعویز سرور دیر تک روتے رہے
بھائی کے لفظوں میں جانے یاد کیا کیا آ گیا
آگئی بارات رن سے رو کے فضہ نے کہا
بیبیو تعظیم کو اٹھ جاؤ دولہا آ گیا
لاش کو ترتیب جب دینے لگا زہرا کا لال
بارہا مولا کی آنکھوں میں اندھیرا آ گیا
باپ کا تعویز تھا بیٹے کے بازو پر بندھا
اس لئے پہچان میں قاسم کا لاشہ آ گیا
ماتمی کے گھر میں اکبر جب کوئی دولہا بنا
یاد سب کو کربلا والے کا سہرا آ گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.