Mahe aza lo namudar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
عرش کے تارے حسین
زہرا کے پیارے حسین
تم ہو ہمارے حسین
ہم ہیں تمہارے حسین
ماہ عزا لو نمودار ہوا
گھر میں میرے بچھ گیا فرش عزا
جان و دل فاطمہ
بادشاہ کربلا
بن گیا مہمان میرا
فلک پہ پھر سے محرم کا چاند نکلا ہے
حسین والوں نے کالا لباس پہنا ہے
کہیں پہ نوحہ کہیں پر صدائے گریہ ہے
شاہ علیک السلام
اے میرے بیکس امام
آپ پہ سب کچھ فدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
کسی کے ہاتھ میں عباس کا علم ہوگا
کوئی اٹھائے گا تابوت ابنِ زہرا کا
کہیں سے تعزیہ جھولا کہیں سے نکلے گا
ہوگی قیامت بپا روئیں گے اہلِ عزا
شور ہے عاشور کا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
گلی گلی میں سبیلوں کا اہتمام ہے پھر
دلوں کی پیاس بجھانے کا انتظام ہے پھر
غریب زہرا کا جاری لبوں پہ نام ہے پھر
آ کے سبیلوں کے پاس
جو بھی بجھاتا ہے پیاس
دیتا ہے دل سے صدا
مجرئی جب کہ عیاں ماہ عزا ہوتا ہے
عرش پر ماتم شاہ شہداء ہوتا ہے
ہر انجمن میں ہے سینہ زنی کی تیاری
بس ایک کلام ہے سب کی زبان پر جاری
قدیم طرز پہ ہوتی ہے پھر عزاداری
تعزیے خانے کھلے
ماتمی شانے کھلے
ہوتا ہے ماتم بپا
بابی انت و امی یا حسین
کہتا ہے ہر دل یہی ہو میرے ماں باپ بھی
آپ پہ مولا فدا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
تبرکات کے صندوق لائے جاتےہیں
علم پہ پٹکے پھریرے سجائے جاتے ہیں
سبیل لگتی ہے سقے بنائے جاتے ہیں
لیکے شہیدوں کے نام بنٹتے ہیں پانی کے جام
دیتے ہیں پیاسے دعا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
کرو حسین کا ماتم کرو عزاداری
فرات آنکھوں سے جاری ہو ایسے اشکوں کی
کہ خالی ہاتھ نہ جاے رسول کی بیٹی
ہاتھ میں رومال ہے ماں کا عجب حال ہے
دیتی ہے بی بی دعا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
علم پہ مشک سکینہ سجا کے روتے ہیں
کسی کو دھوپ میں پانی پلا کے روتے ہیں
کبھی کسی کو تبرک کھلا کے روتے ہیں
نام ادھر آ گیا
سید مظلوم کا
آنکھ سے دریا بہا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
ہوئے ہیں خلق تکلم ہو اس عزا کے لئے
ہماری قوم کے بچے غلام اصغر کے
جوان سب علی اکبر کے نام پر صدقے
تابا ظہور امام روئیں گے یہ خاص و عام
وعدہ ہے اس قوم کا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.