Sajjad Yeh Kehta Tha Ro Kar Main Shaam Mein Us Pal Mar Hi Gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
سجاد یہ کہتا تھا رو کر میں شام میں اس پل مر ہی گیا
جب دیکھیں پھپھیاں ننگے سر میں شام میں اس پل مر ہی گیا
بازار کے ہر اک موڑ پہ جب اپنا مقتل دیکھا سجتے
آنکھوں میں آیا خوں بھر کر میں شام میں اس پل مر ہی گیا
اللہ ہی جانتا ہے کیسے تھی لحد بنی معصومہ کی
گرتے میں جو دفنائی خواہر میں شام میں اس پل مر ہی گیا
پاتے ہی رہائی مجھ کو ملا ظالم سے لوٹا ہوا ساماں
جب دیکھے سکینہ کے گوہر میں شام میں اس پل مر ہی گیا
آئے تھے بہتر محمل پر اب تین ہیں لوٹتے یثرب کو
جب دیکھا میں نے یہ منظر میں شام میں اس پل مر ہی گیا
افراز میں خواب میں جا پہنچا بازار شام میں کل شب تھا
جب آیا یہ نوحہ لب پر میں شام میں اس پل مر ہی گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.