Qatl Alamdar Ho Gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
زینب کی نظر فضہ پر فضہ کی نظر حسین پر حسین کی نظر علم پر
علم گرا حسین گر گئے فضہ گریں زینب گریں
گونجی مقتل میں یہ حسین کی صدا ہائے ہم غریب ہو گئے
قتل علمدار ہو گیا ہائے ہم غریب ہو گئے
شیر جیسا بھائی تھا مرا ہائے ہم غریب ہو گئے
سوچا نہیں تھا ایسے پکارو گے تم مجھے
ارمان تھا لحد میں اتارو گے تم مجھے
بچپن ہمیں ہائے علمدار
پالا تمہیں ہائے علمدار
آج مری گود میں ہائے علمدار
بھائی تیرا دم نکل گیا ہائے ہم غریب ہو گئے
ہم کو یہ غم ہے تم کو سہارا نہ دے سکے
ایسے تو کوئی بھی نہ گرا جیسے تم گرے
گھوڑے سے گرتے ہوئے ہائے علمدار
بازو نہیں تھے ترے ہائے علمدار
کس نے سنبھالا تجھے ہائے علمدار
چہرا تیرا زخمی ہو گیا ہائے ہم غریب ہو گئے
عباس تیری بہنیں ترے غم میں روئیں گی
سوتی تھیں تیرے دم سے جو آنکھیں نہ سوئیں گی
یہ مان تھا ہائے علمدار
بھائی مرا ہائے علمدار
ڈھونڈیں گی چہرا ترا ہائے علمدار
مار دے گا ان کو غم ترا ہائے ہم غریب ہو گئے
ڈوبا ہوا لہو میں وہ دیکھے گی جب علم
پیاسی سکینہ کیسے سہے گی تمہارا غم
بیٹھی ہے اس آس پہ ہائے علمدار
پانی چچا لائیں گے ہائے علمدار
کیسے بتاؤں اسے ہائے علمدار
مارے گئے نہر پہ چچا ہائے ہم غریب ہو گئے
اٹھتے ہوئے حسین سے اٹھا نہیں گیا
آؤ ہمیں سہارا دو اکبر سے یہ کہا
چھوڑ کے لاشہ اٹھے ہائے علمدار
خیموں کی جانب چلے ہائے علمدار
کہتے تھے سر پیٹ کے ہائے علمدار
دیکھ اے زمین کربلا ہائے ہم غریب ہو گئے
تم جانتے تھے ہم میں نہیں ہے یہ حوصلہ
لاشہ بھی اپنا تم نے اٹھانے نہیں دیا
اتنی اجازت تو دے ہائے علمدار
بازو اٹھا لوں ترے ہائے علمدار
کیسے سمیٹوں تجھے ہائے علمدار
تو کہاں کہاں بکھر گیا ہائے ہم غریب ہو گئے
غازی کی لاش لائے ہوں جیسے شہہ زمن
ایسے علم کو دیکھ کے لپٹی تھی ہر بہن
دیکھ کے اپنی ردا ہائے علمدار
بہنوں نے رو کر کہا ہائے علمدار
ہم سے جدا ہو گیا ہائے علمدار
بین تھے ذیشان اور رضا ہائے ہم غریب ہو گئے
خیموں میں آکے شاہ نے زینب سے جب کہا
ڈھارس تھی جس کے دم سے وہ عباس مر گیا
سن کے یہ آہ و فغاں ہائے علمدار
کہنے لگیں بیبیاں ہائے علمدار
چھوڑ گئے تم کہاں ہائے علمدار
کون اب بچائے گا ردا ہائے ہم غریب ہو گئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.