Zahra Se Poocho Kya Hai Ali Wali Ullah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
زہرا سے پوچھو کیا ہے علی ولی اللہ اس کے لیے بتول کا دو بار گھر جلا
بغداد شام و کوفہ خراسان و کربلا امت نے فاطمہ کو کہاں دکھ نہیں دیا
سب کچھ لٹایا دیں کی حفاظت کے واسطے ارے زہرا اجڑ گئی ہے ولایت کے واسطے
دربار میں بچانے گئیں فاطمہ زہرا
سنتا نہ تھا مدینے میں زہرا کی کوئی بات
لے کر حسن حسین کو ہر صبح اپنے ساتھ
گھر گھر پہ یاد جا کے دلاتی تھی سیدہ
غم میں ابوتراب کے گھٹ گھٹ کے مرگئی
در پردہ فاطمہ کی وصیت یہی تو تھی
آئے نہ وہ جنازے پر جس نے نہیں پڑھا
ٹوٹی ہوئی تھیں پسلیاں دم تھا رکا ہوا
تھا سیدہ پہ جلتا ہوا در گرا ہوا
پھر بھی لب بتول پہ جاری تھی یہ صدا
زینب پکاری اے میرے مظلوم بے وطن
وعدہ تمہاری لاش پہ کرتی ہے یہ بہن
اک دن ضرور شام کی گلیوں میں گونجے گا
آئے نجف سے شام غریباں میں جب علی
زینب یہ کہہ کے اپنے پدر سے لپٹ گئی
خنجر تلے بھی بھائی کے زخمی لبوں پہ تھا
بولی سکینہ آیا جو زنداں میں شہ کا سر
کیسے بتاؤں شام کا کیسے کیا سفر
گر گر کے خون کانوں سے دیتا رہا صدا
زنداں میں ایک قبر بنانے کے واسطے
ہمشیر کا جنازہ اٹھانے کے واسطے
ناد علی کی شکل میں سجاد نے پڑھا
نا محرموں کی بھیڑ تھی دربار شام میں
زینب نے دے کہ خطبہ زبان امام میں
بے وقت کی اذان میں دبنے نہیں دیا
ماں کی لحد پہ بین تکلم تھے بیٹی کے
پہلو پہ زخم کھا کے بچایا تھا آپ نے
میں نے ردا لٹا کے بچایا ہے باخدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.