Shaam Gham Aa Gayi, Shaam Gham Aa Gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nadeem Sarwar
کیا رہا خیموں میں شہ کے اک اداسی رہ گئی
صرف رونے کو محمد کی نواسی رہ گئی
سج گئی قاسم کے ٹکڑوں سے ادھر کرب و بلا
ماں ادھر بیٹے کی دلہن کو سجاتی رہ گئی
چھینتا تھا شمر چادر اور زینب بار بار
اپنی چادر کے محافظ کو بلاتی رہ گئی
خون دل عباس کا سب بہہ گیا رن میں مگر
دل میں بس اک بات زینب کی ردا کی رہ گئی
اے مسلمانوں تمہاری غیرتیں کیا ہو گئیں
تم تماشائی تھے زینب منہ چھپاتی رہ گئی
قید میں بالی سکینہ کو ملا بابا کا سر
منہ پہ منہ رکھ کر جو سوئی ماں جگاتی رہ گئی
مادر اصغر نہ بیٹھی سائے میں اصغر کے بعد
سائے میں آئی تو زندہ لاش باقی رہ گئی
ہر طمانچے پر سکینہ منہ پہ رکھ کر ننھے ہاتھ
نیل رخساروں کے غازی کو دکھاتی رہ گئی
آ گئے ریحان و سرور کربلا سے لوٹ کر
آج تک خوشبو بدن میں کربلا کی رہ گئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.