Dilon pe qabza Hussain ka hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
دلوں پہ قبضہ حسین کا ہے
جہان شیدا حسین کا ہے
جہاں بھی ہیں باضمیر بستے
وہی علاقہ حسین کا ہے
ہمارے ادراک سے کہیں کر
بلند رتبہ حسین کا ہے
خدا بھی جس پر درود بھیجے
وہ خانوادہ حسین کا ہے
وہ روز محشر کیوں لڑکھڑائیں
جنھیں سنبھالا حسین کا ہے
جہاں ہے غیرت کا درس جاری
وہی ادارہ حسین کا ہے
مرے قلم پر عطا کی صورت
یہ ذکر اترا حسین کا ہے
نجات کے واسطے تو ساحل
بہت قصیدہ حسین کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.